آر پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ،زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ

آر پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ،زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او شہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع سرگودھا کے ۔۔

سٹی، بھلوال،بھیرہ اور ساہیوال سرکل کی کرائم صورتحال اور زیر تفتیش مقدمات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے بریفنگ دی۔میٹنگ میں زیر تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل اور انسداد جرائم کے لیے تجاویز زیر غور لائی گئی۔ آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے زیر تفتیش مقدمات کی میرٹ پر بروقت یکسوئی اور جرائم کے انسداد کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں