پلس پروجیکٹ‘اراضی کے خاندانی تنازعات کا خاتمہ ہو گا :ڈی سی

پلس پروجیکٹ‘اراضی کے خاندانی تنازعات کا خاتمہ ہو گا :ڈی سی

میانوالی (نامہ نگار+ڈسٹرکٹ رپورٹر)مشترکہ اراضی کی تقسیم یقینی بنانے کے سلسلہ میں پلس پروجیکٹ کا جائزہ اجلاس۔۔

ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ساریہ حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، فوکل پر سن پلس پروجیکٹ سرگودہا ڈویژن وسیم ملک کے علاوہ ریونیو افسران و عملہ نے شرکت کی۔اجلاس میں پلس پروجیکٹ کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر فوکل پر سن نے ڈپٹی کمشنرکو ضلع میانوالی میں پلس پروجیکٹ کے تحت مشترکہ اراضی کی تقسیم کے کیسوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پلس پروجیکٹ اراضی ریکارڈ کا ڈیجیٹل نظام ہے جس سے نہ صرف خاندانی تنازعات کا خاتمہ ہو گا بلکہ ایک مر بوط ڈیجیٹل کمپیوٹر ائزڈ اراضی ریکارڈ مرتب ہو گا۔ انہوں نے ریو نیو افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ حکو مت پنجاب کے اس فلاحی اقدام سے متعلق لوگوں کو زیا دہ سے زیا دہ آگہی فراہم کی جا ئے تاکہ وہ اپنے مشترکہ کھاتہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا سکیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پلس پروجیکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظا ہر ہ کر نیوالے ریو نیو افسران و عملہ میں پے آرڈر تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں