پاکستان میں 80 فیصد زیر زمین پانی ناقابل استعمال ہو چکا ،مولانا محمد سلیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی امیر جماعت اہلحدیث پاکستان انجینئر مولانا محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں 80 فیصد زیر زمین پانی ناقابل استعمال ہو چکا ہے۔۔۔
اگر بارشوں کے پانی کو محفوظ کر کے زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر کرنے میں تھوڑی سی توجہ دی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ زیر زمین پانی نہ صرف قابل استعمال ہو بلکہ اس کی سطح بھی بہتر ہو ،حکومت جہاں دیگر منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اس کا 40 فیصد ہی پینے کے پانی پر خرچ کر دے تو اس سے عوام مختلف بیماریوں سے نہ صرف محفوظ رہیں گے بلکہ پاکستان میں پانی کی قلت کے جو خطرات منڈلا رہے ہیں ان سے بچنے میں بھی مدد ملے گی اس کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم ہی ملک کو خوشحالی کی طرف سے جا سکتا ہے جس پر وفا ق اور صوبوں کو سنجیدگی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔