اپنی چھت اپنا پروگرام کے نتائج نہ مل سکے،متعلقہ افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اپنی چھت اپنا پروگرام کے نتائج نہ مل سکے،متعلقہ افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سرگودھا(نعیم فیصل سے )سرگودھا سمیت ریجن بھر میں اپنی چھت اپنا پروگرام متعلقہ اداروں کے مابین رابطہ کاری کے۔۔

 فقدان کے باعث مسائل سے دوچار ہو کر رہ گیا ہے ،اور مطلوبہ نتائج کے حصول میں مشکلات کے باعث صوبائی حکومت کی طرف سے متعلقہ افسروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر (اے سی اے جی) وزیر اعلیٰ کا فلیگ شپ پروگرام ہے اور حکومت پنجاب کا ایک اہم اقدام ہے ۔ مذکورہ پروگرام کی کارکردگی کے جائزے کے لیے مائیکرو فنانس اداروں (ایم ایف آئیز) اور پی آئی ٹی بی کی سینئر مینجمنٹ کے نمائندوں نے درخواست گزاروں سے رابطہ کر کے تصدیق کی کہ قبل از ادائیگی تصدیق اور فیلڈ میں رابطہ کاری میں درخواست گزاروں کو شدید مشکلات در پیش ہیں ،جس پر ضلعی افسران کو ان مسائل کے خاتمے اور ایم ایف آئیز کو زیادہ سے زیادہ ممکنہ معاونت فراہم کرنے کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایم ایف آئیز کے فیلڈ اسٹاف کے ساتھ مکمل تعاون اور زیادہ سے زیادہ اشتراک کو یقینی بنائیں تاکہ ماہانہ ہدف حاصل کیا جا سکے متعلقہ ضلعی انتظامیہ/ریونیو اسٹاف کے ساتھ قریبی رابطہ ہونا چاہئے تاکہ فوری تصدیق، لین مارکنگ وغیرہ کو یقینی بنایا جا سکے اور پروگرام کے نفاذ کا عمل ہموار رہے ،پروگرام کے نفاذ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا خلا کی صورت میں متعلقہ افسران/اہلکاران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں