مشکلات و مسائل کا حل جارحانہ سیاست نہیں، ہم آہنگی ہے ،ملک شہادت اعوان

مشکلات و مسائل کا حل  جارحانہ سیاست نہیں، ہم آہنگی  ہے ،ملک شہادت اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق وزیر مملکت برائے قانو ن او انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کا تقاضہ ہے۔۔۔

کہ تمام سیاسی جماعتیں محاذ آرائی کی سیاست ترک کر ملک و قوم کے وسیع تر مفادات کیلئے مل جل کر کام کریں ملک و قوم کے درپیش مشکلات و مسائل کا حل جارحانہ سیاست نہیں، معاشی و جمہوری استحکام کیلئے سیاسی قوتوں میں ہم آہنگی پید کر ناضروری ہے ، جوہرآباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی قوم کا مثالی اتحاد اور اس کے نتیجے میں ملنے والی شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن کی ہر سازش کو اتحاد اور ہم آہنگی سے ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں