مہنگی چینی بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈائون ،18 دکانیں سیل

 مہنگی چینی بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈائون ،18 دکانیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 16 جولائی سے۔۔۔

 24 جولائی 2025 تک چینی کی قیمتوں کے حوالے سے سخت کریک ڈاؤن کیا۔ ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 513 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 5 مقدمات درج ہوئے ، 18 دکانیں سیل اور 10 افراد کو گرفتار کیا گیاہول سیل مارکیٹ میں 11 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، 2 ایف آئی آر درج کی گئیں، 4 دکانیں سیل اور ایک دکاندار گرفتار ہوا جبکہ 2 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ریٹیل سطح پر 502 خلاف ورزیوں پر 3 مقدمات درج، 14 دکانیں سیل اور 9 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ 5 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں