پی ایم اے سرگودھا کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر سعد اﷲ کیلئے دعائے مغفرت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ایم اے سرگودھا کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ منعقد ہوا ۔۔۔
جس میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر سعد اﷲ گوندل کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر کیپٹن عمر حیات بچہ’ ڈاکٹر عابد خان’ ڈاکٹر طاہر منیر چوہدری’ ڈاکٹر مشتاق احمد چیمہ’ ڈاکٹر محمد اسد اسلم’ ڈاکٹر نذر ملک’ ڈاکٹر شیخ امیر ’ ڈاکٹر غلام سرور چوہدری’ ڈاکٹر مشتاق احمد ملک’ ڈاکٹر فواد حسین’ پروفیسر ڈاکٹر خالد ریحان’ پروفیسر ڈاکٹر سیف اﷲ گورائیہ’ پروفیسر ڈاکٹر احمد نواز بھٹی ’ ڈاکٹر محمد اقبال سمیع’ ڈاکٹر محمد خان ملک’ ڈاکٹر راجہ تیمور احمد’ ڈاکٹر محمد علی بھلوانہ سمیت دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔