شاہپور صدر:انجمن تاجران کریانہ مرچنٹ کی باڈی مکمل

شاہپور صدر:انجمن تاجران کریانہ مرچنٹ کی باڈی مکمل

شاہپور صدر (نامہ نگار )انجمن تاجران کریانہ مرچنٹ کی باڈی باہمی رضامندی سے مکمل، نومنتخب عہدیداروں میں۔۔

 سرپرست اعلیٰ حاجی غلام فرید انصاری ، صدر حاجی شاہد شبراتی ، نائب صدر حاجی امتیاز، جنرل سیکرٹری جنید جمیل ، فنانس سیکرٹری ندیم یحیٰ اور دیگر عہدیدار شامل ہیں،شاہ پور سٹی کے کریانہ مرچنٹ برادری کی طرف سے نو منتخب عہدیداروں کا مبارک باد، امید ظاہر کی گئی ہے کہ نومنتخب عہدیداران اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم کریں گے ۔نومنتخب صدر حاجی شاہد شبراتی نے کہا کہ ہم سب بھائی بھائی ہیں سب مل جل کر اس شہر کی بہتری تاجر برادری کی بہتری کیلئے کام کریں گے ہم مل کر ان کے ساتھ چلنے کا عزم کرتے ہیں، تمام دکانداروں کو عزت و تکریم دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں