ڈاکٹر محمد امیر عمر دوبارہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل کے ایم ایس تعینات
جوہرآباد (نمائندہ دُنیا)سی ای او ہیلتھ و پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ خوشاب، ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے سرجن ڈاکٹر محمد امیر عمر کو ۔۔
دوبارہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) تعینات کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل ڈاکٹر امیر عمر سے ایم ایس کی ذمہ داریاں واپس لے کر ایک جونیئر میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر حسام زوہیب کو بطور ایم ایس تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم، اب سی ای او ڈاکٹر صائمہ اکرام نے اپنے سابقہ احکامات منسوخ کرتے ہوئے ڈاکٹر امیر عمر کی دوبارہ بطور ایم ایس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ڈاکٹر امیر عمر نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔