سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)سی سی ڈی خوشاب نے ڈکیٹ گینگ کیخلاف اور مقابلہ میں رحمن کالونی کا رہائشی بد نام زمانہ ڈکیت ذیشان عرف شانی کھوکھر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔۔
، سکیسر روڈ پرپلی تالابانوالی کے قریب ڈاکووں کی موجودگی اطلاع پر سی سی ڈی کی ٹیم وہاں پہنچی تو ڈاکووں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی ، کراس فائرنگ کے دوران ڈاکو محمد ذیشان ولد محمد ریاض قوم کھوکھر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ، اس کے ساتھی اسے خون میں لت پت چھوڑ کر بھاگ گئے ، ڈاکو ذیشان شانی کو پولیس کی حراست میں اعلاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوں کی تلاش کیلئے پ]ورے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں ّ آئی ۔