کچہ گجرات میلے والی اور ڈھینگانہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ،دریائی کٹاؤ
کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں نواحی علاقہ کچہ گجرات میلے والی اور ڈھینگانہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے۔۔۔
پیش نظر شدید دریائی کٹاؤ سے متاثرہورہے ہیں گذشتہ کء روز سے جاری شدید کٹاؤ سے 420 کنال اراضی اور 25 گھر دریا بردہو چکے ہیں۔تفصیلات کیمطابق کندیاں کے نواحی علاقہ کچہ گجرات میلے والی اور ڈھینگانہ میں دریائے سندھ کے شدید کٹاو سے 420کنال سے زائد زرعی اراضی اور 25سے زائد گھر دریا برد ہوچکے لیکن ابھی تک کٹاؤ سے متاثرہ علاقے کا تاحال انتظامیہ کی جانب سے کوء عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں کٹاو سے متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت اپنا سامان محفوظ مقام پر منتقل کرنے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے دریائی کٹاؤ سے تحصیل پپلاں کے متاثرہ خاندانوں کی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔