حادثے میں زخمی ٹی ایچ کیوہسپتال شاہپور صدر کے لیب انچار ج دم توڑ گئے
شاہپورصدر (نامہ نگار )چند روز قبل روڑ حادثہ کاشکار ہونے والے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور صدر ۔۔۔
کے لیب انچار ج ڈاکٹر احمد حسن زندگی کی بازی ہار گئے ۔مرحوم کا تعلق محمدیہ کالونی سرگودھا سے تھا، چند روز قبل جب وہ سرگودھا سے واپس شاہپور آرہے تھے ، ایل آر بی ٹی ہسپتال کے قریب ان کا ایک گدھا گاڑی کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہو ا اور وہ قومہ میں چلے گئے تھے ۔انہیں فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور صدر لایا گیا۔جہاں پر ڈاکٹرز نے حالت تشویشناک ہونے کی صورت میں انہیں DHQ سرگودھا ریفر کردیا ، جہاں وہ چندروز وینٹی لیٹر پر رہتے ہوئے زندگی اور موت سے جنگ لڑتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سرگودھا میں سپرد خاک کردیا گیا۔