پی ٹی آئی کی گئی5اگست کی کا ل بھی ’’مس کال‘‘ ثابت ہو گی،شجاع الرحمٰن ٹیپو

پی ٹی آئی کی گئی5اگست کی کا ل بھی ’’مس  کال‘‘ ثابت ہو گی،شجاع الرحمٰن ٹیپو

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے عمرانی دور میں پیدا ہونیوالا بگاڑ ختم کر کے ملکی معیشت اور جمہوریت کی سمت درست اور وطن عزیز مسلسل ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔۔۔

یہ صورتحال انتشاری کیلئے ٹولے کیلئے قابل قبول نہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے ملک میں افراتفری پھیلانے کیلئے دی گئی5اگست کی کا ل بھی مس کال ثابت ہو گی۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران مسلم لیگی راہنما کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی کے کارکنان بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں اور اس کال کی حقیقت سے آگاہ ہیں اس لیے ان کا سڑکوں پر نکلنا ممکن نظر نہیں آتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں