تھل کے گاوں بلند کو تحصیل ہیڈ کوارٹر نور پور تھل سے ملانے والی سڑک کی حالت خراب

تھل کے گاوں بلند کو تحصیل ہیڈ  کوارٹر نور پور تھل سے ملانے والی  سڑک کی حالت خراب

جوہرآباد (نمائندہ دنیا )تھل کے گاوں بلند کو تحصیل ہیڈ کوارٹر نور پور تھل سے ملانے والی اکلوتی سڑک کی خستہ حالی حکومت پنجاب کے \" پروگرام پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے \" کے ذمہ دران کیلئے سوالیہ نشان بن گئی۔۔۔

 10ہزار کی آباد ی کے گاوں بلند کوتحصیل ہیڈ کوارٹرنور پور سے ملانیوالی اکلوتی سڑک ٹوٹ پھوٹ کر گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے اور اسپر ٹریفک تو کجا پیدل تک چلنا ممکن نہیں رہا علاقہ کے مکینوں کے مطابق ترقیاتی سکیموں کے جا بچھانے اور تھل کی تقدیر بدلنے کے دعویدرا عوانی نمائندوں کو اس صرک کی خستہ حالی نظر نہیں آتی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں