تلخ کلامی پر شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم فرار

تلخ کلامی پر شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم فرار

جوہرآباد (نمائندہ دنیا )پدھراڑکی نواحی موضع کھوکھر مدھوال میں ڈھوک ولاسر کے سجاداعوان نے فائرنگ کر کے مدثرحسین کھوکھر مدھوال کو موت کی نیند سلا دیا۔

 قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول مدثر حسین اور ملزم محمد سجاد کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا ، اطلاع ملتے ہی کٹھہ سگھرال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی گئی اور قاتل کی تلاش شروع کر دی گئی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں