ڈالے سے 150کلو گائے کا انتہائی مضر صحت گوشت برآمد

ڈالے سے 150کلو گائے کا انتہائی مضر صحت گوشت برآمد

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مضر صحت گوشت برآمد کر کے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔دوران چیکنگ پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے ایک ڈالے کو روکا۔۔۔

 چیک کرنے پر گاڑی میں مضر صحت گوشت لوڈ تھا جس پر محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع کی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم اورلائیوسٹاک کے ویٹرنری آفیسر نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیاجو تقریباً150کلو گرام گائے کاگوشت انتہائی مضر صحت و ناقص پایا گیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت کو تلف کرکے گاڑی کے ڈرائیور سرفراز اور قصاب محسن علی جو مضر صحت گوشت فروخت کرنے کیلئے لیجا رہے تھے دونوں کے خلاف تھانہ مڈھ ر انجھا میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں