ٹریفک حادثات ، 1شخص جاں بحق،دو خواتین سمیت 4 زخمی

ٹریفک حادثات ، 1شخص جاں بحق،دو خواتین سمیت 4 زخمی

جوہرآباد (نمائندہ دنیا ) جوہرآبادکے نواحی علاقوں میں ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے پہلا حادثہ میانوالی روڈ پر بندیال چیک پوسٹ کے قرین ہوا۔۔۔

 جہاں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں ہولناک تصادم میں موٹر سائیکل سوار شادیہ کا رہائشی شیر محمد بھٹی موقع پر جاں بحق اور اس کا ساتھی محمد رمضان ساکن گولیوالی شدید زخمی ہو گیا ، متوفی کی میت اور مضروب محمد رمضان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے محمد رمضان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہید کوارٹر ہسپتال جوہر ّباد منتقل کر دیا گیا ہے ، دوسرا حادثہ سندرال روڈ پر راجڑ کے قریب ہوا جہاں تیز رفتاری اور سڑک کی خرابی کے موث موٹر سائیکل قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد تلوکر کا رہائشی30سالہ احسان ولد یسٰین ،29سالہ کائنات اور30سالہ رابعہ زخمی ہوئے ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتا ئی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں