چینی مہنگی بیچنے پر گودام سیل ،مال ضبط کرنے کی وارننگ

چینی مہنگی بیچنے پر گودام سیل ،مال ضبط کرنے کی وارننگ

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور اسے مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 ان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا قمر عباس نے بھیرہ اور میانی میں چینی کے مختلف گوداموں کا معائنہ کیا، جہاں وافر مقدار میں چینی کا ذخیرہ موجود پایا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ عوام کو چینی سرکاری نرخوں پر فراہم کی جائے ، بصورت دیگر گودام سیل کر دیے جائیں گے اور چینی بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی دریں اثنا، صفائی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو ہدایت کی ہے کہ اپنی دکانوں اور ہوٹلوں کے سامنے کوڑا دان رکھیں اور تمام کچرا اسی میں ڈالیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز صبح 10 بجے تک کوڑا اٹھا لیں گے ، جبکہ مقررہ وقت کے بعد سڑک یا بازار میں کوڑا پھینکنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں