چینی کی عدم دستیابی ،مہنگی فروخت ،تجاوزات ،17دکانیں سیل

چینی کی عدم دستیابی ،مہنگی فروخت ،تجاوزات ،17دکانیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ملک جہانزیب عوان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شریں گل ،سی او کارپوریشن ماجد بن احمد نے سینئر انسپکٹر ملک شاہد محمود ،شہباز ،تہذیب اورسہیل ودیگر عملہ کے۔۔۔

 ساتھ لیاقت مارکیٹ ریل بازار مہندی بازار شربت چوک میں چینی کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں فروخت کے ساتھ ساتھ تجاوزات کا بھی جائزہ لیا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے 17دکانیں سیل کر دیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر چینی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی اسی طرح وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بازاروں کو تجاوزات کے مکمل خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، دوکاندار اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرکار سے تعاون کریں تو تجاوزات کا مستقل خاتمہ جلد ممکن ہو سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں