فرقہ واریت کا خاتمہ،اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت:علی جعفر

 فرقہ واریت کا خاتمہ،اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت:علی جعفر

بھیرہ (نامہ نگار)ضلعی امن کمیٹی کے رکن، معروف سماجی شخصیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے داعی سید علی جعفر نقوی نے۔۔

 کہا ہے کہ فرقہ واریت کا خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ۔ ملک دشمن عناصر مسلمانوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کر کے کمزور کرنا چاہتے ہیں، ایسے حالات میں تمام مکاتب فکر کے علما، قائدین اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ باہمی رواداری، محبت اور اخوت کو فروغ دیں۔وہ مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس تقریب میں سرگودھا چیمبر آف کامرس کے نمائندگان، مختلف مکاتب فکر کے علما اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سید علی جعفر نقوی نے مزید کہا کہ اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ایسے اجتماعات نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر مرکزی جمعیت اہلحدیث اور یوتھ فورس کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو تعمیری سوچ، خدمتِ خلق اور باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ معاشرے کی بہتری میں مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں