پی ایچ پی سرگودھا کی جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ایچ پی سرگودھا نے ماہ جولائی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،جس کے مطابق ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم کے سلسلہ میں۔۔۔
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سرگودھا کی پرفارمنس اس کے بارے میں بہت شاندار رہی، ریجنل آفیسر سرگودھا جمیل احمد ساجد نے بتایا کہ پی ایچ پی سرگودھا رینج نے مہینہ بھر میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے 1642 مختلف اقسام کے سیفٹی لیکچرز دیے ،دورانِ چیکنگ67 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا ،قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مختلف قسم کے 52152 چالان کیے ،گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی۔