دوسرے شہروں کو سپلائی ،سرگودھا میں پھل سبزیاں مہنگی

دوسرے شہروں کو سپلائی ،سرگودھا  میں پھل سبزیاں مہنگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مارکیٹ سروے کے مطابق بارشوں کو جواز بنا کر سبزیوں کی دستیاب پیدوار کا ایک بڑا حصہ دوسرے شہروں کو بدستور سپلائی ہو رہا ہے۔۔۔

 جس کی وجہ سے شہر سمیت ضلع بھر میں نہ صرف سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں بلکہ صارفین کا زیادہ دارو مدار دالوں پر ہے اور مانگ میں اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دالوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں جس کی وجہ سے شہری گرانفروشوں کے رحم و کرم پر ہیں، صارفین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صورتحال کا تدارک کرتے ہوئے اشیاء کی قیمتوں میں توازن رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں