پڑوسی رشتہ دار کو بہانے سے بلاکر زیادتی کی کوشش

 پڑوسی رشتہ دار کو بہانے سے بلاکر زیادتی کی کوشش

حیدرآباد تھل (نمائندہ دنیا ) حیدرآباد تھل کے محلہ غربی میں اعجاز نے اپنے پڑوسی رشتہ دار 18 سالہ لڑکے کو موبائل فون درست کرنے کے بہانے اپنے گھر بلا لیا۔

اعجاز نے لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی اور اس دوران ویڈیو بناتا رہا۔لڑکے نے جب اس کی مخالفت کی اور چیخ و پکار کی تو ملزم نے اس پر چاقو دکھایا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دے گا اور اسے بدنام کر دے گا۔ لڑکے کے والد نے انصاف کے لیے تھانہ حیدرآباد تھل میں درخواست دائر کر دی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست پر کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انشاء اللہ جلد ملزم کو پکڑ کر اس سے ویڈیو ثبوت وغیرہ برآمد کر کے حوالات میں بند کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں