بے قابو کار مٹھائی کی دکان میں جاگھسی ،5لاکھ کا نقصان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تیز رفتار کار رکاوٹیں توڑتی ہوئی مٹھائی کی دکان میں جا گھسی پولیس کے مطابق لاہور روڈ پر سیال موڑ کے قریب تیز رفتار کار جس پر ڈرائیور قابو نہیں پا سکا ایک مقامی مٹھائی کی دکان میں جا گھسی۔۔۔
دکان کا پانچ لاکھ روپے سے زائد کا نقصان بتایا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بتایا گیا ہے کہ کار سوار سرگودھا سے پنڈی بھٹیاں جا رہے تھے کار ڈرائیور نے کار بھگانے کی کوشش کی مگر مقامی لوگوں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تلاشی کے دوران کار سواروں سے پستول افیون اور شراب برامد کر لی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ کار سواروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔