جشن آزادی ،معرکہ حق کی تقریبات منانے کی تیاریاں جاری

جشن آزادی ،معرکہ حق کی تقریبات منانے کی تیاریاں جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح سرگودہا میں بھی جشنِ آزادی کی تقریبات معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور بنیان المرصوص میں بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی کی یاد کے ساتھ بھرپور جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہیں۔

رواں برس تقریبات کا عنوان  اصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک  رکھا گیا ہے تاکہ قوم کو قربانیوں کی عظمت اور قومی یکجہتی کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی قیادت میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ شہر بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں اور قومی پرچموں کی بہار نے ماحول کو جشنِ آزادی کے رنگ میں رنگ دیا ہے ، جبکہ بازاروں، دفاتر اور گھروں کی خوبصورت سجاوٹ قومی جذبے کو مزید جلا بخش رہی ہے ۔ جشنِ آزادی کے سلسلے میں قومی نغموں، تقاریر، کوئز، تصویری نمائشوں، ثقافتی و تعلیمی مقابلوں اور کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد جاری ہے ، جن میں نوجوانوں اور بچوں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو ان تقریبات میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح ہمارے عزم، بہادری اور قربانیوں کی روشن علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ پرچم کشائی، چراغاں اور دیگر تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اتحاد، قربانی و حب الوطنی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے یہ عہد دہرائے کہ وطنِ عزیز کی آزادی اور استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں