شہدائے پولیس قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:ڈی پی او خوشاب
جوہرآباد (نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس جوان قوم کا فخر ہیں۔
ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔یوم شہدائے پولیس کے موقع پر نجی مارکی میں شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خون کے طفیل آج ملک میں امن قائم ہے ۔ شہداء کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں اور ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ۔تقریب میں شہداء کے لواحقین کو تحائف دیے گئے اور مکمل اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ قبل ازیں ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے ، چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بعد ازاں قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔