سوشل میڈیا پر گستاخانہ پیغامات ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر گستاخانہ پیغامات اپ لوڈ کر کے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروع کرنے والا شخص قانون کی زد میں آ گیا۔۔
پولیس کے مطابق دیووال کے رہائشی فلک شیر نے اپنی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے متنازعہ مواد اپ لوڈ کیا جس سے مخالف فرقے کے افراد میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔