بلدیہ نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے سرکاری رقبہ مانگ لیا

 بلدیہ نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے سرکاری رقبہ مانگ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے بورڈآف ریونیو پنجاب سے سرگودھا میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لیے سرکاری رقبہ بلدیہ کے نام ٹرانسفر کرنے کی تحریری استدعاکر دی ہے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سرگودھا میں سیوریج اور پینے کے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اربوں روپے کے فنڈ مختص کرتے ہوئے استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے 580 کنال رقبہ مختص کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر میونسپل کارپوریشن سرگودہ نے محکمہ ریونیو سرگودہا سے سرکاری رقبہ کی نشاندہی کرنے کی درخواست کی جس پر محکمہ ریوینو نے 388 کینال رقبہ کی نشاندہی کی ،جس کے بعد بلدیہ سرگودھا نے صوبائی حکام کو تحریری استدا کی ہے کہ مذکورہ رقبہ بلدیہ سرگودھا کے نام ٹرانسفر کیا جائے تاکہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب ہو سکے جس سے شہریوں کو پینے کے ساتھ پانی کی فراہمی بہتر انداز میں ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں