میڈیکل سٹور پر چھاپہ ، سرکاری ادویات برآمد ، انکوائری شروع کردی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کر لیں ، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ادویات کے سرکاری ہونے کی تصدیق بھی کردی۔۔۔
سرکاری ادویات پرائیویٹ فارمیسی میں کیسے پہنچی اس میں کونسے عناصر ملوث ہیں واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی، تفصیل کے مطابق ڈرگ انسپکٹر نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے قریب ایک میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کی ہیں اور ادویات کی تصدیق کیلئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سہیل طارق اور فارماسسٹ کو موقع پر بلایا گیا جنہوں نے پکڑی جانے والی ادویات کی سرکاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس قبل بھی ہسپتال سے ادویات چوری کرنے والے دو چوروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے اور ان کیخلاف مقدمات تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کروائے گئے ۔ ڈرگ انسپکٹر نے کہا کہ میڈیکل سٹور سے برآمد ہونے والی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات قبضہ میں لی گئی ہیں ۔سرکاری ادویات پرائیویٹ فارمیسی میں کیسے پہنچی اس میں کونسے عناصر ملوث ہیں واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔جبکہ میڈیکل سٹور کو سیل کرنے اور مقدمہ کے اندراج کیلئے بھی کاروائی کی جارہی ہے ۔