تھانہ پپلاں میں ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات
میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن \"انصاف آپ کی دہلیز پر\" کے تحت تھانہ پپلاں میں ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
شہریوں کے مسائل سنے گئے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کا اعتماد بحال کرنا اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او محمد اوصاف واہلہ، ایس ایچ او انسپکٹر سلیم اللہ خان، اور دیگر افسران شریک ہوئے ۔