ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ، شہری کی پو لیس اہلکاروں سے مزاحمت

 ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ، شہری کی پو لیس اہلکاروں سے مزاحمت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے پر چالان کیا تو موٹرسائیکل سوار نے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی۔

تھانہ ریل بازار کے علاقے گمٹی چوک کے قریب ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے کی بنا پر روکا اور اس کی موٹر سائیکل کا چالان کیا تو ملزم نے مبینہ طور پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی اور سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں