زراعت کی ترقی: میانوالی میں 130 سولر ٹیوب ویل نصب

زراعت کی ترقی: میانوالی میں 130 سولر ٹیوب ویل نصب

میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے زرعی ترقی کے وژن کے تحت سولرائزیشن منصوبے کے تحت ضلع میانوالی میں اب تک تقریباً 130 سولر ٹیوب ویل نصب کیے جا چکے ہیں۔

یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ میانوالی سید انصر عباس شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے ضلع بھر سے 935 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 144 کسان قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب قرار پائے ۔ 10، 15 اور 20 کلو واٹ کے سولر ٹیوب ویل حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو 95 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں