بچوں کی ابتدائی نشوونما کے حوالے سے یونیسف کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ
میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونیسف کے زیرِ اہتمام بچوں کی ابتدائی نشوونما و تربیت (Early Childhood Development) کے موضوع پر نجی ہوٹل میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اختتامی روز کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد رفیق خان اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH ڈاکٹر اکرام اللہ خان تھے ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد مشاورتی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ والدین کی مؤثر راہنمائی کی جا سکے ۔ ڈاکٹر رفیق خان نے بچوں ٹکی عمر کے لحاظ سے 11 اہم سنگ میل اور خاندان کی نگہداشت کے 22 اقدامات (KFCP) کو عملی طور پر سمجھایا۔ ورکشاپ میں چائلڈ اسپیشلسٹس، گائناکالوجسٹ، اور اسکول ہیلتھ و نیوٹریشن سپروائزرز نے بھی شرکت کی۔ اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔