اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے مختلف علاقوں میں صفائی کا جائزہ لیا
کندیاں (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے ۔۔
تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے کندیاں، پپلاں اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کی انسپکشن کی اور مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل پپلاں میں زیرو ویسٹ سائیٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے نظام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی۔