جمہوریت ڈی ریل کرنیکا خواب پورا نہیں ہوگا:شجاع الرحمٰن ٹیپو

 جمہوریت ڈی ریل کرنیکا خواب پورا نہیں ہوگا:شجاع الرحمٰن ٹیپو

جوہرآباد (نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ممتاز مائنز اونر چودھری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے ۔۔

کہا ہے کہ حکومت مخالف قوتیں جتنا بھی زور لگا لیں، ان کا حکومت گرانے اور جمہوریت ڈی ریل کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ حکومت کے خلاف دی گئی ہر احتجاجی کال کا انجام 5 اگست کی کال جیسا ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے اور معاشی و اقتصادی محاذ پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہے ۔ جوہرآباد میں وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مؤثر حکمت عملی، جراتمندانہ اقدامات اور بہتر فیصلوں سے حکومت نے ورثے میں ملنے والے تمام بحرانوں پر قابو پا لیا ہے ۔ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے جس سے عوام اور محب وطن جمہوری قوتیں حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی جماعت ہے ، اس کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں