منشیات فروش سے 1200 گرام چرس برآ مد

 منشیات فروش سے 1200  گرام چرس برآ مد

مرمشانی (نمائندہ دنیا) تھانہ عیسیٰ خیل پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1200 گرام چرس برآمد کرلی۔۔۔

 ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ایس ایچ او سب انسپکٹر خرم شہزاد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ملزم شفیع اللہ سکنہ شیخ محمود والا کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونیوالی چرس پولیس نے تحویل میں لے لی، جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ عیسیٰ خیل میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں