غیر قانونی منڈی مویشی فوری ختم کرانے کیلئے اقدامات کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ سرگودھا سے غیر قانونی طور پر لگنے والی منڈی مویشی فوری طور پر ختم کرانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔
پی سی ایم ایم ڈی سی نے تحریری مراسلہ میں کہا کہ ضلع میں ایک غیر قانونی مویشی منڈی سے کمپنی کو مالی نقصان ہو رہا ہے فوری طور پر اس منڈی کو لگنے سے روکا جائے اور متعلقہ اہلکاروں اور با اثر افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ۔