نوجوانوں کو آگاہ ہونا چاہیے یہ آزادی ہمیں طشتری میں نہیں ملی، شازیہ بانو

نوجوانوں کو آگاہ ہونا چاہیے یہ آزادی  ہمیں طشتری میں نہیں ملی، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ۔۔۔

 تحریک آزادی ہمارے اسلاف کے خون او رعزت وآبرو کی قربانی سے عبارت ہے ہمارے نوجوانوں کو آگاہ ہونا چاہیے کہ یہ آزادی ہمیں طشتری میں نہیں ملی ،آزادی کے اس تاج کو سروں پرہمیشہ کیلئے قائم رکھنے کیلئے ہمیں بھر پور جدوجہداور محنت کرنا ہو گی ،اور شہداء نے ہمیں جو امانت سونپی ہے اس کے استحکام او رترقی کیلئے دن رات کام کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے ،ملک ہمارا سائبان ہے ہمیں اس کو مضبوط ومستحکم بنا ناہے اس کے بغیر ہمارا وجود بے معنی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں