واٹر سپلائیز اور ڈسپوزل ورکس آپریٹرز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)واسا سرگودھا کے منیجنگ ڈائریکٹرعزیز اﷲ خان نے بتایاکہ واٹر سپلائیز اور ڈسپوزل ورکس کے آپریٹرزکی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جس سے آپریٹرز کی ڈیوٹی کے پابند ہونگے۔۔۔
جس سے شہر کے سیوریج اور پینے کے پانی کے مسائل بہت حد تک کم ہو جائینگے دفتر کوئین چوک جیل روڈ پر بن گیا ہے جو 12اگست سے فعال ہو جائے گا ،اور فوری طور پر آزمائشی پریڈ کے دوران ہی شہر میں سیوریج اور پینے کے پانی کی فراہمی بہتر ہونا شروع ہو جائے گی حکومت نے سیوریج کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 16ارب کے فنڈ مختص کر دئیے ہیں ،جس پرجلد ہی کام ہو جائے گاجسکے بعد واسا شہریوں کی خدمت شروع کردے گی ،انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے یونین کونسل کی سطح پر سب آفس بنانے جائیں گے جہاں پر عملہ تعینات ہوگا جو موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کرے گا واٹر سپلائی اورغیر فعال ٹیوب ویلوں کی مرمت اور اپ گریڈ کیا جائے گا افسران اور ملازمین کی تعیناتیاں جاری ہے ایک دو روز میں دفتر فعال ہو جائے گا ممکنہ پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کی ہدایت پر ترجیح اقدامات کیے جائیں گے پانی کابے دریغ استعمال کرنے والوں اور کوڑا کرکٹ گٹروں میں پھینکنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ زمینی پانی کی بورنگ کرنے سے قبل واسا سے این او سی نہ لینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی بارشی پانی کی سٹوریج کے لئے کمپنی باغ میں سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے ۔