جہانزیب اعوان کا واسا دفتر کا دورہ،تزئین وآرائش کا معائنہ

 جہانزیب اعوان کا واسا دفتر کا دورہ،تزئین وآرائش کا معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر نے واسا کے نئے دفتر کا دورہ کر کے تنزین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیور اور واٹر سپلائی کے فیلڈ ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری سے کام کرنے کی تلقین کی۔

 کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ اسٹاف کے حفاظتی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔ انہیں واسا کے شکایات سیل کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ واسا 15 اگست سے اپنی آپریشنل سرگرمیوں کا آغاز کر دے گا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ واسا میں ملازمین کو دی جانے والی مراعات دیگر میونسپل اداروں سے بہتر ہیں، یہاں کا ماحول بھی شاندار ہے ، اس لیے شہریوں کو معیاری سروسز فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ واسا سے عوام کو بڑی توقعات ہیں اور یہ ادارے موجودہ حکومت کا بہترین اقدام ہیں، ہمیں ایک ٹیم کی طرح عوام کی خدمت کے لیے کام کرنا ہے ۔مزید بران پی ایچ اے کے دفتر کے دورہ کے دوران ڈی جی محمد ارشد نے کمشنر کو فیوچر پلان، دفتر کی تزئین و آرائش اور بجٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے پی ایچ اے کی نرسری کا بھی معائنہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ یہاں تین سال کے منصوبے کے تحت 15 ہزار پودے تیار کیے جا رہے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں