خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی کیلئے جاری ٹری پلا نٹیشن مہم کا جائزہ اجلاس

خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت  شہر کی خوبصورتی کیلئے جاری ٹری پلا  نٹیشن مہم کا جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی کیلئے جاری ٹری پلا نٹیشن مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نصیر الحق نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسرنے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ اکا ؤنٹس آفس روڈ پر نمائشی پودے لگا نے کا کا م مکمل ہو چکا ہے جبکہ جی پی او روڈ اور سول لائنز ایریا میں بڑے سائز کے کجھور کے درخت لگا ئے جا رہے ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ڈی ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ ٹری پلا نٹیشن مہم کی با قاعدگی سے نگرانی کی جا ئے اور جو پودے خراب ہو گئے ہیں۔ انہیں فوری طور پر تبدیل کر کے ان کی جگہ نئے پودے لگا ئے جا ئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں