آئندہ نسلوں کیلئے خوشحال اور مضبوط پاکستان بنانا ہوگا،صدر شاہ پور بار،جنرل سیکرٹری

آئندہ نسلوں کیلئے خوشحال اور  مضبوط پاکستان بنانا ہوگا،صدر  شاہ پور بار،جنرل سیکرٹری

شاہ پور (نمائندہ دنیا)صدر شاہ پور بار ایسوسی ایشن سردار نذر عباس میکن اور جنرل سیکرٹری ملک اظہر حسن نے۔۔

 کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اللہ تعالیٰ کی طرف سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک انعام ہے ۔ یہ وطن ہمارے آبا و اجداد، ماؤں، بہنوں اور نوجوانوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے ۔ وطن کی سلامتی و استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے لیے ایک باوقار، خوشحال اور مضبوط پاکستان بنانا ہوگا۔ آزادی کا دن اللہ کا شکر ادا کرنے اور تجدیدِ عہد کا دن ہے ۔سابق جنرل سیکرٹری شیخ جواد احمد قمر نے کہا کہ آزاد پاکستان اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں