جشن آزادی کو حقیقی جذبے کے ساتھ منانیکی ضرورت ہے :میاں بلال طارق
جوہرآباد (نمائندہ دُنیا)مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے نائب ناظم اور معروف مذہبی و سماجی شخصیت میاں بلال طارق نے۔۔
کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر جشن آزادی کو محض رسمی طریقے سے نہیں بلکہ جشن آزادی کو حقیقی جذبے کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گھروں اور دکانوں پر پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنا ہوگا تاکہ ملکی سالمیت کے لیے اجتماعی جدوجہد کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا تحفظ آزادی کے حصول سے کہیں زیادہ مشکل ہے اور ہمیں نئی نسل کو اس کے لیے تیار کرنا ہوگا۔