شہداء کربلا کے چہلم پر امن وامان کے بارے میں ا جلاس
شاہ پور (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عابد ممتاز خان کی زیر صدارت شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر۔۔
تحصیل شاہ پور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے ، ماتمی جلوسوں کے راستوں، مجالس اور دیگر مذہبی پروگراموں کی حدود میں صفائی و ستھرائی کے بہتر انتظامات کے لیے ایک اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران امن کمیٹی، پولیس اور دیگر سرکاری افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عابد ممتاز خان نے کہا کہ شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر تمام مذہبی مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہری مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ مجالس، ماتمی جلوس اور دیگر مذہبی پروگرام پرامن طریقے سے منعقد ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل شاہ پور ہمیشہ سے پرامن رہی ہے ، اس کے باوجود پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چہلم کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی، روشنی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔