غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم گرفتار،مقدمہ درج

 غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے  پر ملزم گرفتار،مقدمہ درج

میانوالی (نامہ نگار/ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی خصوصی ہدایت پر۔۔

 تھانہ چکڑالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد اعجاز ولد ربنواز، سکنہ فیصل کالونی کو گرفتار کر لیا۔دورانِ چیکنگ ملزم سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا، جس کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ موجود نہ تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں