ضلع خوشاب میں نہری پانی چوری کرنے والے 5افراد گرفتار

ضلع خوشاب میں نہری پانی چوری  کرنے والے 5افراد گرفتار

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں نہری پانی چوری کرنے والے 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا، کینال سب ڈویژنل آفیسر خوشاب نعیم جاوید نے مہاجر برانچ ڈھاک مائنر پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران۔۔۔

 موضع ڈدھاک کے قیصر اقبال ،ثمر عباس ،جاوید اقبال ، محمد عثمان اور ظفر اقبال کیخلاف پنجاب اریری گیشن اینڈ ڈرینیج ایکٹ 2023کے تحت تھانہ کٹھہ سگھرال میں الگ الگ مقدمات درج کرا گئے گئے ہیں ، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نہر مہاجر برانچ ڈھاک مائنر میں پائپ لگاکر اپنی اراضی کی غیر قانونی طور پر آبپاشی کر رہے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں