محکمہ مال میں سکروٹنی شروع ،5پٹواری معطل کر دئیے گئے
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کے احکامات کی روشنی میں محکمہ مال کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا۔۔۔
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیا اﷲ نے ناقص کارکردگی کے حامل 5پٹواریوں کو معطل کر دیا ،معطل کئے گئے پٹواریوں میں ڈھاک کے راشد ربنواز،جبی جنوبی کے امین الدین ،رنگپور کدھی کے محمد طاہر حسن پور ٹوانہ کے فاروق جوئیہ اور نلی جنوبی کے حسن اقبال شامل ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اﷲ نے کہا ہے کہ محکمہ مال میں کسی بھی سطح پر غفلت اور لاپروہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام پٹواری اپنا قبلہ درست کر لیں ،ضلع نااہل اور کام چور پٹواریوں کو گھر جانا ہو گا ۔