کالاباغ اورکمرمشانی میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقاریب

کالاباغ اورکمرمشانی میں یومِ  آزادی کے موقع پر پروقار تقاریب

کالاباغ ( مائندہ دنیا ) کالاباغ اورکمرمشانی میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں شہریوں، سول سوسائٹی، صحافیوں ٹیچرز تاجران اور پنجاب پولیس اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا گورنمنٹ ہائی سکول کمرمشانی کے طالبعلموں نے نعت خوانی اور تقریر کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض ٹیچر نصراللہ کامری نے سر انجام دئیے صدر پرس کلب کمرمشانی محمد ممتاز خان نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا تقریب میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیااور شرکا میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں