کشمیر پارک جوہرآباد میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب پاکستان زندہ باد کے نعرے
جوہرآباد (نمائندہ دُنیا)ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کشمیر پارک جوہرآباد میں جشنِ آزادی کی شب ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ فروہ عامر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ضلع بھر کی سیاسی، سماجی شخصیات، مختلف محکموں کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔