گھر کی دہلیز سے شہری کی موٹرسائیکل چور ی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز سے شہری کی موٹرسائیکل چور لے نکلے ۔تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر کے رہائشی شبیر حسین نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ اپنے گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرکے خود اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔